0

پری مون سون کی بارشیں کب سے شروع ہو رہی ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک میں 19 جون کے بعد پری مون سون بارشوں کا امکان ہے۔سردار سرفراز کے مطابق اس سال معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔ اس کے علاوہ عید پر بارش کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عید پر میدانی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد اور مغرب اور جنوب مغرب رہا۔ سے ہوائیں چلیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں