0

سوناکشی نے مجھے شادی کے بارے میں نہیں بتایا، شترو گھن سنہا

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار شترو گھن سنہا کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی اور اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کے بارے میں نہیں بتایا۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر اداکار شترو گھن سنہا نے سوناکشی سنہا کی شادی سے متعلق سوال پر کہا کہ میں اتنا ہی جانتا ہوں جتنا میں نے میڈیا میں پڑھا ہے۔ سوناکشی نے مجھے اپنی شادی کے بارے میں نہیں بتایا۔ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میں الیکشن کے بعد دہلی میں ہوں اور میں نے سوناکشی کی شادی کے حوالے سے کسی سے بات نہیں کی۔ مجھ سے منسوب خبر درست نہیں ہے۔شترو گھن سنہا نے کہا کہ جب بھی سوناکشی سنہا مجھے اور ان کی والدہ کو شادی کے بارے میں بتائیں گے، ہم ان کے لیے دعا کریں گے۔ سوناکشی کی جب بھی شادی ہوگی میں بارات کے سامنے ڈانس کروں گی۔ گزشتہ روز بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی کی خبریں میڈیا میں سامنے آئیں جس کے مطابق سوناکشی سنہا 23 جون کو اپنے دوست ظہیر اقبال سے شادی کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں