0

سعودی شاہ کا فلسطین سے اظہار یکجہتی، غزہ کے شہدا کے مزید 1 ہزار رشتہ داروں کی حج میزبانی کا حکم

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سرکاری سطح پر حج کے دوران غزہ کی پٹی میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کے مزید ایک ہزار افراد کی میزبانی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق اب کل 2 ہزار فلسطینی فریضہ حج ادا کریں گے۔اس سے قبل سعودی عرب ہر سال ایک ہزار فلسطینیوں کے لیے سرکاری حج کا اہتمام کرتا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی حجاج کی تعداد میں اضافہ غزہ جنگ کے تناظر میں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر کیا گیا ہے۔یہ اقدام دو مقدس مساجد کے متولی کے مہمانوں کے لیے حج اور عمرہ پروگرام کا حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں