0

سعودی عرب میں براہ راست سورج کی روشنی میں کام کرنے پر پابندی عائد

سعودی عرب میں براہ راست سورج کی روشنی میں کام کرنے پر پابندی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ پابندی تمام نجی شعبوں کے لیے 15 جون سے 15 ستمبر تک ہوگی جس کے تحت رات 12 بجے سے صبح 3 بجے تک براہ راست سورج کی روشنی میں کام کرنے پر پابندی ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کا مقصد نجی شعبے کے ملازمین کی حفاظت اور صحت کو یقینی بنانا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق سرکاری حکام نے براہ راست سورج کی روشنی میں کام کرنے پر پابندی کی خلاف ورزی کی اطلاع دینے کے لیے ایک نمبر بھی جاری کیا ہے جب کہ خلاف ورزی کی اطلاع موبائل فون ایپلی کیشن کے ذریعے بھی دی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں