0

سلیکٹرز اور بورڈ نے غلطیاں کیں، ورلڈکپ کے بعد بات کرونگا، شاہد آفریدی

کراچی: سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہماری سلیکشن کمیٹی اور بورڈ سے گزشتہ چند سالوں میں بڑی غلطیاں ہوئیں، ورلڈ کپ کے بعد کھل کر بات کروں گا۔ تمام چیزوں کی ذمہ داری کپتان پر عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلتا ہے، یا تو کپتان ٹیم کو تباہ کرتا ہے یا ٹیم بناتا ہے۔ کوچز، ٹیم مینجمنٹ سے پہلے کپتان وہی ہوتا ہے جو ٹیم کو متحد کرتا ہے۔ پاس مجاز ہے جبکہ اسے سلیکشن کمیٹی کی حمایت حاصل ہے، کپتان کا کام میدان میں ٹیم کا مقابلہ کرنا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شاہین سے میرا رشتہ الگ ہے، میں بولوں گا تو لوگ کہیں گے کہ میں اپنے داماد کو سپورٹ کر رہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں