0

چھ عازمین حج کی اوپن ہارٹ سرجری، 68 کو اسٹنٹ لگائے گئے، محکمہ صحت مکہ مکرمہ

مکہ مکرمہ کے محکمہ صحت کے مطابق اب تک 6 عازمین حج کی اوپن ہارٹ سرجری ہو چکی ہے جبکہ 68 کے سٹینٹ لگائے گئے ہیں۔ مکہ مکرمہ کے محکمہ صحت کے مطابق 2034 عازمین کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں اور 160 کا ڈائیلاسز کرایا گیا۔ مکہ مکرمہ کے محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ 805 عازمین مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 176 آئی سی یو میں ہیں۔ مکہ مکرمہ کے محکمہ صحت کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے طبی مراکز میں مفت علاج اور ادویات دی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں