0

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کا قبل از وقت انتخابات کا اعلان

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے یورپی انتخابات میں دائیں بازو کے رہنما کے ہاتھوں حکمران اتحاد کی شکست کے بعد ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا۔ اپنے بیان میں ایمانوئل میکرون نے کہا کہ ایوان زیریں کے انتخابات 30 جون کو ہوں گے، دوسرا مرحلہ 7 جولائی کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کے الیکشن کے نتائج کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، یورپ میں دائیں بازو کی جماعتوں کا اثرورسوخ بڑھ رہا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق یورپی انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں نیشنل ریلی پارٹی کو 32 فیصد ووٹ ملے جب کہ صدر کی پارٹی کو 15 فیصد اور سوشلسٹوں کو 14 فیصد ووٹ ملے۔خبر رساں اداروں کے مطابق دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی نے امیگریشن، جرائم اور معاشی بحران کو انتخابی مہم میں اہم ایشو بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں