0

سوناکشی سنہا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی،مداحوں کے لئے اہم خبر

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کی اپنے قریبی دوست ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ‘ہیرا منڈی’ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے قریبی دوست ظہیر اقبال کے ساتھ 23 جون 2024 کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔چند روز قبل ظہیر اقبال نے اداکارہ کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سوناکشی سنہا کو سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔دونوں نے عوامی سطح پر اپنے تعلقات کی تصدیق نہیں کی لیکن جب ظہیر اقبال نے اداکارہ کے ساتھ یادگار لمحات کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں تو ڈیٹنگ کی افواہیں گرم ہونا شروع ہوگئیں۔ظہیر اقبال نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا (Happy Birthday Sonzzz)۔اس سے قبل سوناکشی سنہا کے دوست نے ڈیٹنگ کی افواہوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اگر کسی نے ایسا سوچا ہے تو میں کیا کرسکتا ہوں، سوچنے والے کو سوچنے دیں کیونکہ یہ اس کے لیے بہتر ہے۔انہوں نے افواہیں پھیلانے والوں سے کہا تھا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں اور سوناکشی سنہا ایک ساتھ ہیں تو آپ کے لیے اچھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں