160

سر تا پیر سہرے میں چھپا دُلہا مذاق بن گیا

ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی شادی جیسے خاص موقع پر خوبصورت اور سب سے منفرد نظر آئے اور یہی وجہ ہے کہ اس روز دُلہن ہی نہیں دُلہا کی تیاریاں بھی دیکھنے والی ہوتی ہیں۔

انہی خصوصی تیاریوں کی ایک شکل سہرا بھی ہے جسے دُلہا کے سرکی زینت بنایا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا پر سرتا پیر سہرے میں چھپے دُلہے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کا سہرا دراصل دُلہا کی پہچان کے بجائے شادی کے روز مذاق کی وجہ بن گیا۔

دُلہا کی سر سے پیر تک سہرے کی لمبائی نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دُلہا کے سہرے کی غیر معمولی لمبائی جاننے کی وجہ میں دلچسپی لیتے ہوئے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں