0

مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں،حکومت کا ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں، وفاقی حکومت نے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی اے نے نیپرا کی جانب سے آئندہ سال کے لیے بجلی کے نرخوں میں 4 روپے 16 پیسے اضافے کی درخواست دائر کی جس میں لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافے کا کہا ہے۔ لیسکو اس سال 22 روپے 95 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بل کر رہا ہے جب کہ اگلے سال کے لیے 25 سے 27 روپے 11 پیسے فی یونٹ پری ٹیرف کا مطالبہ کیا گیا ہے۔. واضح رہے کہ ٹیرف میں اضافے کی درخواست آپریشنز کی لاگت، استعدادی چارجز پر دائر کی گئی تھی جس کے بعد نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر 23 مئی کو سماعت مقرر کی تھی۔ ذرائع کے مطابق نیپرا نے 7 قیمتیں تجویز کر دیں۔ کیٹیگریز پر سماعت ہوگی جبکہ سماعت میں منظور شدہ قیمت پر صارفین کو اگلے ماہ بل دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں