0

نااہل حکمران کب تک عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو جیل میں بند رکھیں گے، پرویز الہٰی

تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نااہل حکمران کب تک عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو جیلوں میں بند رکھیں گے، انشاء اللہ یہ سب بہت جلد عوام کے سامنے ہوں گے۔لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے بعد ہی سیاسی اور معاشی صورتحال بہتر ہو سکتی ہے،استحکام تب آئے گا جب تمام سیاسی جماعتیں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عوام نے عام انتخابات اور پھر ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو مسترد کر دیا، فارم 47 والی حکومت عوام قبول نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہر مسئلہ مذاکرات سے حل ہو سکتا ہے، لگتا ہے ن لیگ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، ن لیگ کے اندر اس وقت دو بیانیے چل رہے ہیں، ایک مذاکرات کے حق میں ہے اور دوسرا چاہتا ہے۔ فرار ہونے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے مذاکرات کی حمایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں