0

راکھی ساونت کو دل کی تکلیف ،ہسپتال منتقل، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ راکھی ساونت راکھی ساونت دل کی شدید تکلیف کے باعث اسپتال منتقل ہوگئیں۔ سوشل میڈیا پر چند تصاویر گردش کر رہی ہیں جن میں اداکارہ راکھی ساونت کو ہسپتال میں نیم بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ اور بگ باس فیم راکھی ساونت کو مبینہ طور پر منگل کے روز ’دل کی شدید تکلیف‘ کے باعث ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں جبکہ انہیں اگلے 5 سے 6 دن آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب راکھی نے کہا کہ وہ اپنی بیماری کی تفصیلات نہیں بتا سکتی اور ساتھ ہی میڈیا اور مداحوں سے رازداری کی درخواست کی۔ ، ‘مجھے کچھ وقت چاہیے’۔ راکھی ساونت کی تصاویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نیک خواہشات کا طوفان برپا ہوگیا جس پر مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں