0

وزیراعلیٰ علی گنڈا پور نے گورنر کے خیبر پختونخوا ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کردی،وجہ بارے جان کر آپ دنگ رہ جائیںگے

اسلام آباد: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کے اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے درمیان زبانی جنگ کا معاملہ اسلام آباد پہنچ گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں گورنر فیصل کریم کنڈی کا انیکس بند کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کو کے پی ہاؤس اسلام آباد میں داخلے سے روک دیا گیا۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور 3 روز سے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں