0

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں منشیات کا استعمال عام ہے، احمد علی بٹ کا انکشاف

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار احمد علی بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں منشیات کا استعمال عام ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں اداکار نے انڈسٹری کے تاریک پہلو پر روشنی ڈالی اور کہا کہ منشیات کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوئی ہیں۔اداکار نے کہا کہ میں نے بہت سے اچھے لوگوں کو منشیات کی وجہ سے گمراہ ہوتے دیکھا اور بہت سے لوگ تباہ ہوتے دیکھے۔احمد علی بٹ نے کہا کہ فنکاروں پر دباؤ ڈالا جاتا ہے کہ وہ انڈسٹری میں قدم جمانے کے لیے منشیات کا استعمال شروع کریں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ 2017 میں کسی وقت وہ بھی اس لعنت کا شکار ہوئے لیکن جلد ہی صحت یاب ہو کر باقاعدہ علاج کرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں