0

عالیہ بھٹ، کنگنا رناوت، اننیا پانڈے اور شردھا کپور بھی AI کا شکار

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ، کنگنا رناوت، اننیا پانڈے اور شردھا کپور بھی ڈیپ فیک ویڈیوز کا شکار ہو گئیں۔سوشل میڈیا پر آئے دن نت نئے ٹرینڈز سامنے آرہے ہیں جس پر سوشل میڈیا اسٹارز اور ٹک ٹاکرز ویڈیوز بنا کر اپنے اکاؤنٹس پر پوسٹ کرتے ہیں، اب پچھلے کچھ دنوں سے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ایک نیا ٹرینڈ وائرل ہورہا ہے۔اب اس ٹرینڈ پر بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ، اننیا پانڈے، کنگنا رناوت اور شردھا کپور کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، جو دیکھنے میں کافی مضحکہ خیز لگ رہی ہے۔مذکورہ ویڈیو اصلی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے بنائی گئی جعلی ہے، ویڈیو میں بالی ووڈ کی چاروں اداکاراؤں کو اس ٹرینڈ پر دلچسپ انداز میں اداکاری کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے دلچسپ اور مضحکہ خیز تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں کنگنا رناوت کو صحیح کردار دیا گیا ہے، ویڈیو ایڈیٹر کو اس مہارت پر ایوارڈ ملنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں