0

کھیلوں کے نقصان کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، کپتان ہاکی ٹیم

لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابقہ ​​دور حکومت میں کھیلوں کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کھیلوں کے شعبے میں ہونے والے نقصانات کا ذمہ دار تحریک انصاف کی سابقہ ​​حکومت کو قرار دے دیا۔لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہاکی ٹیم کی رینکنگ میچ ہارنے سے نہیں بلکہ فنڈز کی کمی کے باعث ٹورنامنٹ نہ کھیلنے کی وجہ سے گری۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی حمایت برقرار رہی تو یہ ٹیم عالمی چیمپئن بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں