0

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ڈبلن میں آئرلینڈ کے میچ میں کپتان بابر اعظم نے 42 گیندوں پر 75 رنز بنائے اور کیریئر کی 39 نصف سنچریاں بنا کر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 39 نصف سنچریاں اور تین سنچریاں اسکور کیں۔ویرات کوہلی کی 38 نصف سنچریاں ہیں جبکہ روہت شرما نے T20I میں 34 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 29 نصف سنچریوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں