0

تھپڑ کا بدلہ لینے کیلئے نوجوان نے سابق مالک مکان کو گولیوں سے بھون ڈالا

20 سالہ نوجوان نے گھر کے باہر بیٹھے سابق مالک مکان کو گولی مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔بھارتی شہر گروگرام میں ایک 20 سالہ نوجوان نے اپنے سابق مالک مکان کو تھپڑ مارنے کے بعد فائرنگ کر دی اور اس کے جسم میں یکے بعد دیگرے 5 گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 35 سالہ دیپک کے طور پر کی گئی ہے، جب کہ یہ واقعہ جمعرات کی شام 7 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔ملزم کیلاش اپنی موٹر سائیکل پر آیا اور دیپک پر پانچ گولیاں چلائیں جس کے بعد متوفی زمین پر گر گیا، اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔دیپک کے کزن سدیپ نے جو واقعے کے عینی شاہد ہیں، ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گولیوں کی آواز سن کر لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور متاثرہ کو اسپتال لے گئے۔اس دوران کچھ لوگوں نے ملزم کیلاش کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیلاش ماضی میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے اور روہتک میں اس کے خلاف پہلے بھی دو مقدمات درج ہیں۔پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 35 سالہ دیپک کے طور پر کی گئی ہے، جب کہ یہ واقعہ جمعرات کی شام 7 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں