0

قیدیوں کی وین پر حملہ، گرفتار اسمگلر فرار ہونے میں کامیاب

فرانس میں جرائم پیشہ افراد نے ‘دی فلائی’ نامی منشیات کے سب سے بڑے اسمگلر کو دن دیہاڑے جیل وین میں ڈالا، جس کے دوران دو پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ دو منٹ تک جاری رہا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب قیدی کو جیل سے عدالت لایا جا رہا تھا۔فلمی انداز میں نقاب پوش حملہ آوروں نے اپنی سیاہ کار سفید پولیس ٹرک سے ٹکرا دی، کار سے چھلانگ لگا کر ٹرک کو گھیرے میں لے لیا اور فائرنگ شروع کر دی۔اسی دوران ایک حملہ آور نے قیدی کی وین کا دروازہ کھول کر قیدی کو چھڑا لیا، اس طرح 30 سالہ قیدی محمد امرا اور حملہ آور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔فرار ہونے والا گینگسٹر امرا قتل اور ڈکیتی سمیت 11 وارداتوں میں ملوث ہے، جن دو گاڑیوں میں قیدی فرار ہوئے ان میں سے ایک بعد میں جلی ہوئی پائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں