0

کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم کو چیئرمین کی جانب سے شرٹ کا تحفہ

کراچی: چیئرمین پی سی بی کی جانب سے بابر اعظم کو کامیاب کپتان بننے پر شرٹ کا تحفہ دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان بننے پر بابر اعظم کو خصوصی شرٹ کا تحفہ دیا ہے۔ وہ اس وقت ڈبلن میں ہیں جہاں پاکستانی ٹیم نے آئرلینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں سے شکست دی، یہ بابر اعظم کی مختصر ترین فارمیٹ میں بطور کپتان 45 ویں فتح ہے، جس سے وہ دنیا کے کامیاب ترین ٹی ٹوئنٹی کپتان بن گئے۔ کا اعزاز حاصل کیا۔محسن نقوی نے شاہین شاہ آفریدی کو بھی انٹرنیشنل وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے پر بھی خصوصی شرٹ کا تحفہ دیا۔ اس موقع پر آئرش ٹیم کے خلاف کامیابی پر دیگر کھلاڑیوں کو بھی انھوں نے گلے مل کر مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں