0

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تیسرا فیصلہ کن میچ آج ہوگا

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا ہے، ایک ایک جیت کی وجہ سے سیریز برابر ہے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ڈبلن میں کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین برائن میک نائس سے ملاقات کی جس میں مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے درمیان باہمی سیریز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں برائن میک نے پاکستان ٹیم کے دورہ آئرلینڈ پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور محسن نقوی کو آئرلینڈ ٹیم کی شرٹ اور کیپ کا سووینئر پیش کیا۔ دونوں ممالک کی مردوں کی ٹیموں کے ساتھ خواتین کی ٹیموں کی باہمی سیریز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔برائن میک نے کہا کہ آئرلینڈ کی مینز ٹیم اگلے سال اگست ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جب کہ خواتین کرکٹ ٹیم بھی جلد دورہ پاکستان کا جائزہ لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں