0

آتش فشاں سے لاوا بہنے کے باعث 40 سے زائد افراد ہلاک

انڈونیشیا میں آتش فشاں سے بہنے والے لاوے سے درجنوں افراد ہلاک اور کئی دیہات تباہ ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں کے باعث آتش فشاں پہاڑ کی چٹانیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھسل گئیں اور لاوا انڈونیشیا کے پہاڑی علاقے ماؤنٹ ماراپی کے دیہات میں بہہ گیا۔مکینوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ضلع اگام اور تناہ داتار کے علاقے سے 17 افراد لاپتہ ہیں۔مقامی خاتون رینا ڈیوینا نے بتایا کہ اس نے گرج چمک اور ابلتے ہوئے پانی جیسی آواز سنی جو بڑی بڑی چٹانوں کے گرنے کی آواز تھی۔پورا علاقہ کیچڑ میں ڈھکا ہوا تھا، میں نے اپنا راستہ تلاش کرنے کے لیے اپنے سیل فون کو ٹارچ کے طور پر استعمال کیا، سڑک کیچڑ سے بھری ہوئی تھی، میں خدا سے رحم کی دعا کر رہا تھا۔مغربی سماٹرا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے ایک اہلکار الہام وہاب نے بتایا کہ گزشتہ رات تک ہم نے 37 اموات ریکارڈ کیں لیکن آج صبح یہ تعداد بڑھ کر 41 ہو گئی ہے۔…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں