0

بھارتی فوجی کو اس کے سُسر نے موت کی نیند سُلا دیا

سری نگر: بھارتی فوجی افسر کو اس کے سسر نے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا، واقعہ خاندانی جھگڑا بتایا جا رہا ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میں ایک بھارتی فوجی کو اس کے سسر نے مبینہ طور پر خاندانی تنازع پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ فائرنگ سے سپاہی کی اہلیہ بھی زخمی ہوئیں۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاؤں کے ڈیفنس گارڈ کے ایک رکن دولت رام نے مبینہ طور پر اپنے داماد امیت سنگھ جو کہ فوجی افسر ہے، کیمبل ڈنگہ گاؤں میں اپنی رائفل سے گولی مار دی، جو اس کے سینے میں لگی۔ .بعد ازاں سپاہی کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔اطلاعات کے مطابق مقتول بھارتی فوجی کا اپنی بیوی کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا چل رہا تھا اور واقعے کے وقت وہ گھر میں اپنی بیوی سے لڑ رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں