0

جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان مقدمات کو صدارتی انتخابی مہم روکنے کی سازش قرار دیا۔عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ریپبلکن پارٹی بھی ٹرمپ کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی، پہلی بار ری پبلکن سینیٹرز اور ارکان کانگریس نے عدالت کے باہر ٹرمپ سے اظہار یکجہتی کیا۔ریپبلکن سینیٹرز اور ارکان کانگریس نے ہش منی کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرمناک ٹرائل کے خلاف ٹرمپ کے ساتھ کھڑے ہیں، سابق صدر کی عزت نہیں کی گئی، عوام الیکشن میں جواب دیں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ پر انتخابی دھاندلی، دستاویزات چھپانے سمیت 34 الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے، ٹرمپ کو عوامی سروے میں صدر بائیڈن پر برتری حاصل ہے۔دوسری جانب الیکشن سے قبل سابق امریکی صدر ایک نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں، فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز نے ٹرمپ کے ساتھ اپنے جنسی تعلقات کے حوالے سے عدالت میں تصدیق کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں