153

پریتی کی کونسی فلم ہٹ ہونے کی پیش گوئی پر فرحان اختر ہنس پڑے تھے؟

بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنی ایک فلم کے متعلق مثبت پیش گوئی کی تھی جس پر فلمساز فرحان اختر نے سنجیدگی ظاہر نہیں کی تھی اور ہنس پڑے تھے۔

انسٹاگرام پر فلم کی مونتاژ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے انکشاف کیا کہ 20 سال قبل ’دل چاہتا ہے‘ فلم کی شوٹنگ کے پہلے روز ہی انہوں نے فلمساز فرحان اختر سے کہا تھا کہ یہ فلم بہت کامیاب ہوگی جس پر فرحان نے ہنسنا شروع کردیا تھا۔

پریتی زنٹا نے کہا کہ اتنے سال گزرنے کے باوجود مجھے فخر ہے کہ میں اس فلم کا حصہ تھی، شوٹنگ کے دنوں سے جڑی ڈھیر ساری یادیں وابستہ ہیں اور جب بھی ان لمحوں کے بارے میں سوچتی ہوں تو ہمیشہ چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔

واضح رہے کہ فرحان اختر کی ہدایتکاری میں 2001 میں بنائی گئی فلم ’دل چاہتا ہے‘ ان کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم تھی جس میں اداکار عامر خان سمیت بالی وڈ نواب سیف علی خان اور اکشے کھنہ نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

فرحان کی جانب سے سوشل میڈیا پر فلم دل چاہتا ہے کے 20 سال مکمل ہونے پر اعلان کیا گیا کہ ان کی آنے والی فلم ‘جی لے ذرا’ کے نام سے ہوگی۔

مذکورہ فلم سپر ہٹ فلمز ’دل چاہتا ہے‘ اور ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ کی طرح ایک روڈ ٹرپ فلم ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں