0

آرمی چیف کی صدر آصف زرداری سے ملاقات، فوج کی بے بنیاد الزامات پر اظہار تشویش

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی۔ اور یکجہتی اور ترقی کی اقدار کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ ملاقات میں آرمی چیف نے آصف زرداری کو صدر اور مسلح افواج کے کمانڈر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ نیک خواہشات کا اظہار کیا جب کہ دوسری جانب آرمی چیف نے صدر کو دہشت گردی کے خلاف جاری فوجی آپریشنز سے آگاہ کیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات میں روایتی خطرات کے خلاف آپریشنل تیاریوں پر بھی روشنی ڈالی اور صدر مملکت کو بلوچستان، کے پی سمیت ترقیاتی منصوبوں میں فوج کے کردار سے آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے افواج پاکستان کے مثالی کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں فوج کی خدمات کلیدی اہمیت کی حامل رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں