0

‘بانی پی ٹی آئی جیل میں نہ ہوتے تو دو تہائی اکثریت سے وزیراعظم ہوتے’

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی جیل میں نہ ہوتے تو دو تہائی اکثریت سے وزیراعظم بن چکے ہوتے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ آزاد ہوتی اور پی ٹی آئی کے بانی جیل میں نہ ہوتے۔شعیب شاہین نے کہا کہ ان ججوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے جرات کا مظاہرہ کیا اور خط لکھا، سپریم کورٹ 15 ججز پر مشتمل ہے، 25 کروڑ عوام کو انصاف دینے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں سپریم کورٹ نے ہمارے خلاف فیصلے دیئے، ہمیں امید ہے چیف جسٹس ججز کے خطوط کے معاملے پر فل کورٹ بنائیں گے، قانون کی حکمرانی کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں