0

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بھی دھمکی آمیز خط موصول

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے علاوہ سپریم کورٹ کے 3 ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس امین الدین کو خطوط موصول ہوئے۔ یہ چار خطوط یکم اپریل کو سپریم کورٹ میں موصول ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق چاروں خطوط میں پاؤڈر ملا اور دھمکی آمیز اعداد و شمار بنائے گئے تھے۔ خطوط محکمہ انسداد دہشت گردی کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں