0

بجلی کے مجموعی نرخوں میں کمی کیسے لائی جائے ۔۔؟حکومت نے کیاحکمت عملی تیار کر لی؟جانیں

بجلی کے مجموعی نرخوں کو کیسے کم کیا جائے؟ اس سلسلے میں حکومت نے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے درآمدی کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کو مقامی تھر کول میں تبدیل کر کے بجلی کے مجموعی نرخوں میں کمی کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ پاور ڈویژن کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ حکومت وسطی پنجاب کو تھر کے کوئلے پر مبنی سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے اپنے ترسیلی نظام کو مضبوط اور پائیدار بنانے کے لیے بھی تیار ہے۔ حکام مقررہ چارجز کو بڑھا کر اور متغیر تبدیلیوں کو کم کر کے موجودہ ٹیرف کی تشکیل نو بھی کریں گے۔حکومت نے بجلی کے شعبے میں قرضوں کی تنظیم نو کے لیے بھی اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں، جس سے بجلی کے نرخ بھی کم ہوں گے۔ درآمدی کوئلے پر مبنی 4000 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کو مقامی تھر کول میں تبدیل کرنے سے بجلی کے نرخوں میں 8 سے 9 روپے فی یونٹ کمی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں