0

دھونی نے T20 میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

سابق بھارتی کپتان اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز چنئی سپر کنگز کے وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔مہندر سنگھ دھونی ٹی ٹوئنٹی میں 300 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔انہوں نے اتوار کو آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلز کے پرتھوی شا کا کیچ لے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔دھونی نے 367 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں اپنے 300 کیچ مکمل کیے، اس فہرست میں دوسرے نمبر پر پاکستان کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل ہیں جنہوں نے 281 اننگز میں 274 کیچز لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں