141

ثنا خان کی مالدیپ ایئرپورٹ پر نماویڈیو وائرل ز ادائیگی کی مالی

مالی : (نیوزڈیسک) سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کی مالدیپ میں ایئرپورٹ پر شوہر کے ساتھ نماز ادا کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق ثنا خان اپنے شوہر انس سعید کے ساتھ مالدیپ چھٹیاں گزارنے گئیں تو جونہی نماز کا وقت ہوا تو انہوں نے بغیر وقت ضائع کئے بغیر ایئرپورٹ پر ہی نماز ادا کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مالدیپ میں چھٹیاں گزارنے کیلئے جاتی دکھائی دے رہی ہیں۔

سابق بھارتی اداکارہ نے بھارتی شوبز انڈسٹری کی چکا چوند دنیا کو چھوڑ کر سب کو حیران کر دیا تھا، انہوں نے شادی بھی بھارتی ریاست گجرات کے مولانا انس سعید سے کی۔

واضح رہے کہ ثنا خان شادی کے بعد بھی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو ہیں اور اکثروبیشتر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں