158

کیا اداکارہ بینش راجہ بھی پیادیس سدھار گئیں؟

ڈرامہ انڈسٹری سے منسلک اداکارہ بینش راجہ کی شوہر کے ہمراہ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ بینش راجہ کی شادی کی مختلف تصاویر زیر گردش ہیں جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ادکارہ حال ہی میں اپنے بچپن کے دوست کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

تصاویر میں اداکارہ کو شوہر کے ہمراہ اسٹیج پر مختلف پوز لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے تاہم اداکارہ کی جانب سے شادی سے متعلق کوئی تصویر یا پوسٹ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر نہیں کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں