0

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد:اس کے علاوہ سراج الحق نے امیرجماعت اسلامی کےعہدے سے استعفیٰ دےدیا۔عام انتخابات کے نتائج کے بعد امیرجماعت اسلامی سراج الحق اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔سراج الحق کا کہنا ہے کہ پارٹی کو انتخابات میں مطلوبہ کا میابی نہیں دلواسکا، اس لئے عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔اس سے قبل جہانگیرترین نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ اور سیاست دونوں سے الک ہورہا ہوں۔انھوں نے کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے الیکشن میں میرا ساتھ دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں عوام کی رائے کا احترام کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں