400

این سی او سی: تعلیمی اداروں میں 3 جنوری سے موسم سرما کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ

این سی او سی نے تعلیمی اداروں میں 3 جنوری سے موسم سرما کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق شدید سردی اور دھند والے علاقوں پر نہیں ہو گا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں موسم سرما کی تعطیلات کو ری شیڈول کرنے کا معاملہ زیر غور آیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شدید سردی اور دھند والے علاقوں کے علاوہ دیگر تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری سے ہوں گی، نیا ویرینٹ اومی کرون تیزی سے دنیا میں پھیل رہا ہے، اسی تناظر میں موسم سرما کی تعطیلات کو ری شیڈول کیا گیا ہے، اسکول کھلے رکھنے سے لاکھوں طلبہ ویکسین سے مستفید ہو سکیں گے۔

این سی اوسی نے والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو جلد از جلد ویکسین لگوائیں، والدین سے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگوائیں، وہ لوگ جنہوں نے ابھی تک کورونا کی اپنی دوسری خوراک نہیں لگوائی، وہ فوری طور پر دوسری خوراک لگوائیں، تعطیلات ری شیڈول کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ طلبا وطالبات کو کورونا ویکسین لگانا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 10 سے 12 روز کی تعطیلات ہو سکتی ہیں، بلوچستان میں 2 سے 3 ماہ کی تعطیلات ہوسکتی ہیں، سندھ، کے پی کے اور اسلام آباد تعطیلات کے حوالے سے خود فیصلہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں