89

پاکپتن میں انسانی درندگی کا دل سوز واقعہ، 4 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار

پاکپتن میں تھانہ قبولہ کے علاقے میں پیش آنیوالے انسانی درندگی کے واقعے میں 4 سالہ کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس نے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرکے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

نواحی گاؤں 41 ای بی میں 4 سالہ کمسن بچی کے ساتھ درندگی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، ملزم طیب نے گلی میں کھیلتی 4 سالہ کمسن بچی ایمان فاطمہ کو احاطہ میں لے جا کر زیادتی کر ڈالی۔

ڈی پی او فیصل مختار نے واقعہ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری ملزم کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا جس پر تھانہ قبولہ پولیس نے ملزم طیب کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرکے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں