138

لاہور:شہریوں کیلئے بڑی سہولت،ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز چھٹی کے روز بھی کھلے رہے

شہریوں کے لئے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اتوار کے روز بھی لاہور میں ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز کھلے رہے ،شہری 31دسمبر تک اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ٹریفک پولیس اتوار کے روز بھی شہریوں کو سہولت دینے میں پیش پیش، شہر کے تمام ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز چھٹی کے روز بھی کھلے رہے ،شہری دوپہر ایک بجے تک ڈپلیکیٹ، رینیوول، لرنر اور نئے لائسنس بنواتے رہے ،اتوار کے روزشہر کے پانچوں ڈرائیونگ سنٹرز اور 4 لائسنسنگ سنٹرز کھلے رہے ،جس میں اقبال ٹاؤن خدمت مرکز، سی ٹی او آفس، کینٹ بوتھ اورلبرٹی سنٹرز شامل ہیں جبکہ ٹریفک لائسنس کے اجراء کی یہ خصوصی مہم 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے کہا کہ شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں،ڈرائیونگ لائسنس کے طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جا رہا ہے جبکہ تمام سنٹرز پر عوام کی سہولت کے لئے عملہ موجود ہے۔

اگلے مرحلے میں گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کی خصوصی مہم بھی چلائی جائے گی۔

شہریوں کی سہولت کیلئے ڈرائیونگ لائسنس اجراء کے طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جا رہا ہے۔شہریوں کی ٹریفک قوانین سے آگاہی بارے خصوصی مہم بھی چلائی جائے گی۔ 31دسمبر تک شہر کے پانچوں ڈرائیونگ سنٹرز اور 4 لائسنسنگ بوتھ ہر اتوار کو دوپہر ایک بجے تک کھلے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں