122

کراچی کے اسٹیک ہولڈرز کی بیٹھک،سندھ بلدیاتی ترمیمی بل کالا قانون قرار

سندھ اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی بیٹھک ہوئی جس میں ترمیمی بل کو نامنظور کرتے ہوئے کالا قانون قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اسٹیک ہولڈرکانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرائی جاتی ہے، ہم نے شہر کے حقیقی لوگ پر مشتمل اسٹیک ہولڈرز کانفرنس کرائی، ترمیمی بل بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے، صرف سیاستدان لے کر چلیں گے تو یہ تحریک کامیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں بھی یہی نظام ہے، اس نظام کے ذریعے حکمران امیر ہوجاتے ہیں لیکن مسئلے حل نہیں ہوتے، ایسا نظام چاہتے ہیں حکمران کی مجبوری ہو علاقے کے مسائل حل کرنا،مقامی حکومتوں کا مضبوط ہونا ضروری ہے، ہم نے آج لائحہ عمل بنانا ہے، جب تک عوام بااختیار نہیں ہوگی ملک کا بنیادی مسائل حل نہیں ہونگے، چہرے نہیں نظام کو بدلنا ہوگا۔

اسد عمر کا کہنا تھاکہ صوبے کے حالات بہتر نہیں ،حکمران امیر ہورہےہیں، چاہتے ہیں منتخب نمائندہ عوامی مسائل حل کرے۔

وسیم اختر نے بلدیاتی ترمیمی بل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی والے شاطر ہیں اور یہ عوام کو بے وقوف بنارہےہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں