111

بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد گرفتار

بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ریموٹ اور بیٹری سیل برآمد کر لئے گئے۔ گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

ملزمان کا تعلق کالعدم عالمی تنظیموں سے بتایا گیا ہے، دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔ واقعہ کے بعد مقامی پولیس بھی متحرک ہوگئی ہے تاکہ الیکشن کے دنوں میں کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں