132

ویسٹ انڈیز ٹیم کو آسان ہدف نہیں لیں گے: بابر اعظم

شاہین کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو آسان ہدف نہیں لیں گے، سیریز میں اپنی سو فیصد کارکردگی دکھائیں گے۔

کراچی میں ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جس طرح فتوحات حاصل کر رہے ہیں، کوشش ہوگی یہ سلسلہ جاری رہے۔ نیوزی لینڈ کے واپس جانے کے بعد ویسٹ انڈیز کا آنا بہت ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کا شکر گزار ہوں کہ وہ پاکستان آئے۔

پاکستان ویسٹ انڈیز کے کرکٹ میچز کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں، سیریز سے قبل سکیورٹی انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی جس میں سکیورٹی ڈویژن، پاک فوج، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شریک ہوئے۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمدنے ریہرسل کا از خود مشاہدہ کیا، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایونٹ کے انعقاد کے لیے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں