119

پنجاب میں فضائی آلودگی کا زور برقرار، لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا

پنجاب میں فضائی آلودگی کا زور برقرار ہے، لاہور ایک مرتبہ پھر دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر364 پر پہنچ گیا۔ صوبے کے دیگر شہروں راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، رائے ونڈ اور بہاولپور میں فضائی آلودگی سے شہریوں کو شدید مشکلات اٹھانی پڑ رہی ہیں۔ شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق فضائی آلودگی میں بھارت کا دارالحکومت دلی دوسرے نمبر پر ہے، بھارت ہی کا شہر کلکتہ 193 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ ویت نام کا دارالحکومت ہنوئی 190 ائیرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ چوتھے نمبر ہے۔

پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی 167 ائیرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا بھر میں ساتویں نمبر، افغانستان کا دارالحکومت کابل 165 انڈیکس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں