116

بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد گرفتار

بنوں: بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ریموٹ اور بیٹری سیل برآمد کر لئے گئے۔ گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

دہشت گردوں سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں جس کے بعد ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں