98

خیبرپختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور: خیبرپختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کےمطابق زلزلے کا مرکز اپر دیر کے قریب تھا جس کی شدت 4 اعشاریہ 2 تھی، شانگلہ، بشام اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

حیدرآباد اور کوٹری میں بھی 5 بج کر 27 منٹ پر زلزلہ آیا، امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت چاراعشاریہ ایک تھی، مرکز کوٹری سے 50 کلومیٹر دور 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں