154

ابھینوو شکلا کا اپنی بیماری سے متعلق انکشاف

بگ باس 14 کے کنٹسٹنٹ بھارتی اداکار ابھینوو شکلا نے اپنی بیماری سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

ابھینوو شکلا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ ڈسلیکزیا (Dyslexia) لکھنے ، پڑھنے اور سمجھنے میں مشکل پیش آنا، الفاظ کو پہچاننے میں غلطی کرنا جیسی بیماری میں مبتلا ہیں۔

اداکار نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ اب پوری عوام کو پتا چل گیا ہے، اس میں مجھ سمیت کسی کا قصور نہیں ہے، مجھے یہ حقیقت تسلیم کرنے میں دو دہائیوں کا عرصہ لگ گیا، اب نمبرز اور فگرز مجھے مزید شرمندہ نہیں کرتے، میں دوسری چیزوں میں غیر معمولی ہوں۔

ابھینوو نے تسلیم کیا کہ نمبرز، الفاظ اور الفابٹس مجھے الجھا دیتے ہیں، مجھے تاریخوں، ناموں اور ان تاریخوں کا ناموں سے تعلق یاد رکھنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے لیکن میں دوسری چیزوں میں اچھا ہوں۔

ابھینوو شکلا کی پوسٹ پر متعدد اداکار انہیں سراہ رہے ہیں جب کہ مداح بھی اداکار کی ہمت بڑھانے کیلئے انہیں حوصلہ دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں