134

کرن جوہر نے ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کی کاسٹ سے متعلق دلچسپ کہانی بتادی

کبھی خوشی کبھی غم بالی وڈ کی ایک ایسی فلم تھی جس میں ایک، دو یا تین نہیں بلکہ کئی سپرہٹ ستاروں نے کام کیا اور یہ ہی وجہ ہے کہ فلم کی مقبولیت میں دو دہائیوں بعد بھی کمی نہیں ہوئی۔

فلم کے ہدایتکار کرن جوہر نے حال ہی میں بھارتی میوزک شو ‘انڈین آئیڈل 12’ میں تمام اسٹار کاسٹ کو محض ایک دن میں منتخب کرنے کا دلچسپ احوال بتایا۔

کرن جوہر نے کہا کہ وہ دن میں کبھی نہیں بھول سکتا، میں ایک کے بعد ایک اداکار کے گھر گیا، سب سے پہلے میں امیتابھ بچن کے گھر گیا اور انہیں فلم کی کہانی سنائی، انہوں نے فوری طور پر حامی بھر لی، پھر میں گھر کے باہر گیا اور جیا بچن کو فون کیا، انہیں بھی مکمل کہانی بتائی جس پر انہوں نے بھی ہاں کی۔
فلم کے ہدایتکار نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میں شاہ رخ خان کے گھر گیا، اس نے کہا کہ تمہیں مجھے کہانی بتانے کی ضرورت نہیں ہے، ہمارا بھائی کا رشتہ ہے اور میں یہ فلم کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سنا تھا کاجول کی شادی ہوئی تھی تو شاید وہ فلم نہ کر پائے جس پر میں نے ایک اور اداکارہ کو لائن اپ کیا تھا لیکن کاجول کو جب فلم کی کہانی بتائی تو وہ رونے لگی اور انہوں نے فلم کرنے کی حامی بھرلی۔

کرن نے مزید بتایا کہ پھر میں ریتھک روشن کے گھر گیا، اس کی ڈیبیو فلم ‘کہو نا پیار ہے’ اس وقت تک ریلیز نہیں ہوئی تھی لیکن اس نے بھی خوشی خوشی آفر قبول کرلی جس کے بعد رات 10 بجے کرینہ کے گھر جاکر انہیں فائنل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں