144

کرینہ کپور نے اپنی ‘تیسری اولاد’ کا بتا دیا

بالی وڈ بیبو کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پہلی کتاب کو تیسری اولاد سے کم تصور نہیں کرتیں۔

کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کے دوبیٹے ہیں تاہم اب کرینہ نے اپنی پہلی کتاب ’کرینہ کپور پریگننسی بائبل‘ کو اپنی تیسری اولاد قرار دیا ہے جس کی لانچنگ آج کی جائے گی۔

انسٹاگرام پر کرینہ کپور کی جانب سے گزشتہ روز اپنی ڈیبیو بک ’کرینہ کپور خان پریگننسی بائبل‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو کتاب کی لانچنگ سے متعلق اطلاع دی گئی۔

ویڈیو پوسٹ کےساتھ شیئر کیے گئے کیپشن میں کرینہ نے بتایا کہ وہ ہدایتکار کرن جوہر کے ساتھ ہونے والے لائیو سیشن میں کتاب کی لانچنگ کا اعلان کریں گی۔

اداکارہ نے مداحوں سے آج 5 بجے کرن جوہر کے ساتھ ہونے والے لائیو سیشن میں جوائن کرنے کی اپیل بھی کی جہاں وہ اپنی تیسری اولاد کو دنیا کے سامنے منظر عام پر لانے کے لیے بے چین ہیں۔

اداکارہ نے ایک اور پوسٹ میں مزید لکھا کہ مجھے اپنے زچگی کے تجربات آپ سب سے شیئر کرنے تک انتظار نہیں ہورہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں