0

دشمن کے فوجیوں اور گاڑیوں کاغزہ کی گلی گلی میں تعاقب کر رہے ہیں: ترجمان ابو عبیدہ کابیان

فلسطینی :فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام برگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں گزشتہ 4 دنوں کے دوران 62 اسرائیلی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔القسام بریگیڈز کے بیان کے مطابق ہمارے جنگجو دشمن کی فوجوں اور گاڑیوں کا گلی گلی میں تعاقب کر رہے ہیں۔القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے آپ کو طویل، مسلسل اور لچکدار دفاع کیلئے تیار کیا ہے۔ابوعبیدہ کا مزید کہنا تھا کہ میدان میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد جلد یا بدیر اسرائیل تک پہنچ جائے گی۔خیال رہے کہ اسرائیلی مرکزی بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جنگ کے سبب اسرائیلی معیشت کو یومیہ 26 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے اور غزہ جنگ کی وجہ سے اسرائیلی معیشت کو 50 ارب ڈالرز کا نقصان ہو سکتا ہے۔اسرائیل کی وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ غزہ پر جنگ کی وجہ سے ورک فورس میں 20 فیصد کمی آگئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق جنگ کے باعث اسرائیل کی کرنسی شیکل 2012 کے بعد کم ترین سطح پر آچکی ہے، جنگ کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے اسرائیلی کرنسی کی قدر میں 0.7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں