0

علیزے شاہ کی تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں

اسلام آباد:شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کا نیا لُک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔علیزے شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔اداکارہ نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔اداکارہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں دل موم کا دیا، میرا دل میرا دشمن، ٹیلی فلم چاند رات اور چاندنی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں