190

معروف بھارتی اداکار انوپم شیام چل بسے

مبئی: (نیوزڈیسک) بھارتی تامل اور بالی ووڈ انڈسٹری میں ولن کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکارانوپم شیام چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم اورٹی وی میں اداکاری کے جوہردکھانے والے معروف بھارتی اداکارانوپم شیام 63 سال کی عمر میں چل بسے۔ اداکار گزشتہ 4 روزسے ممبئی کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ اداکار کو شوگر سمیت ہائی بلڈ پریشرتھا۔

اداکار نے فلم لگان، دل سے، ہزاروں خواہشیں ایسی، سمیت متعدد فلموں میں کام کیا ہے تاہم ڈرامے ’من کی آواز پرتگیا‘ میں ادا کیا جانے والے ٹھاکر سجن کا کردار نے انہیں خوب شہرت دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں