164

’ارشد ندیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی’: اداکارہ میرا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

لاہور: (نیوزڈیسک) ہر وقت تنازع میں گھری رہنے والی اداکارہ میرا نے اولمپکس کے دوران جیولن تھرو میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی کھلاڑی کو مبارکباد دی تو کرکٹ کھیلنے پر ارشد ندیم کی تعریف پر مبنی ویڈیو کلپ سوشل ٹائم لائنز پر مذاق بن گیا۔

واضح رہے کہ ٹوکیواولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولین تھرو مقابلے کے آخری راؤنڈ تک پہنچے تھے اورپانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں میرا نے کہا کہ ارشد ندیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی، پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کھیلا بہت اچھا، بڑی محنت نظر آ رہی تھی، ان کی جو باڈی لینگویج تھی اس میں بڑی دیانتداری، ایمانداری اور ڈسپلن تھا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ پاکستان کے لیے کھیلنے والے ہمارے ہیروز کی قدر کریں، چاہے وہ فلم انڈسٹری کے لوگ ہوں یا ہماری کرکٹ میں جو ہیروز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں