180

مستقبل کے لیے ماحولیاتی ریکارڈ رکھنے والا انوکھا ’ ارتھ بلیک باکس‘

سائنس دانوں نے آنے والی تہذیبوں کو معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک عظیم الجثہ کبھی نہ تباہ ہونے والا ’ ارتھ بلیک باکس‘ تیار کرلیا ہے جو ہمارے سیارے پر ہونے والے تمام ماحولیاتی تغیرات کی جمع رکھنے کا اہل ہے۔

اس ارتھ بلیک باکس تکمیل کے بعد آسٹریلوی ریاست تسمانیہ کے سنگلاخ میدانی علاقے میں رکھا جائے گا۔ فولاد سے بنا یہ ارتھ بلیک باکس ماحولیات پر شایع ہونے والی ہر تحقیق، ہیڈلائنز حتی کے اس بارے میں شیئر کی گئی ٹوئٹس تک کا ریکارڈ رکھے گا۔

ارتھ بلیک باکس کی تیاری میں شریک کمپنی گلیو سوسائٹی کے ڈائریکٹر جوناتھن کینی بون کا اس بارے میں کہنا ہے کہ’ یہ فنا نہ ہونے والا ارتھ بلیک باکس ہمارے سیارے کی صحت کے لیے ایک خود مختار لیجر( بہی کھاتے) کے طور پر کام کرے گا‘

فولادی دیواروں، سولر پینلز اور وسیع گنجائش والی بیٹری اور بڑی بس کی جسامت میں بنائے گئے اس ’ ارتھ بلیک باکس‘ کا ڈیزائن اس طرح کا ہے کہ یہ تمام تر ماحولیاتی اورقدرتی آفات کے باوجود درست حالت میں اپنا کام کرتا رہے گا۔

ارتھ بلیک باکس کے موجدین کو امید ہے کہ اس سے مستقبل میں ہماری آنے والی تہذیبوں کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ بنی نوع انسان نے کس طرح ماحولیاتی مسائل پیدا کیے اور ان سے نمٹنے میں کیوں ناکام رہے۔

جوناتھن کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس باکس کو مکمل تیار ہونے میں مزید ایک سال سے زائد عرصہ درکار ہے، لیکن اس میں موجود ہارڈ ڈرائیو نے گزشتہ ماہ گلاسگو، اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس سی او پی 26 سے الگورتھم کی بنیاد پر نتائج اخذ کیے اور وہاں ہونے والی گفتگو کو ریکارڈ کرنا شروع کردیا ہے۔

اس لیک باکس کے ڈیولپرز کا کہنا ہے کہ یہ ارتھ بلیک باکس تباہی کی طرف جانے والے ہر قدم کو ریکارڈ کرے گا، اس میں موجود سینکڑوں ڈیٹا سیٹس ہمارے سیارے کی صحت سے متعلق ہر معلومات کو مستقل جمع کرتے ہوئے آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کریں گے۔

یہ بلیک باکس ماضی، حال اور مستقبل میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق ایک ایک معلومات کو جمع کرے گا، جس میں زمین اور سمندروں کے درجہ حرارت میں تبدیلی، سمندر میں بڑھتی ہوئی تیزابیت، کرہ ارض میں گرین ہاؤس گیسوں کی مقدار، انسانی آبادی، توانائی کی کھپت، فوجی اخراجات پالیسیوں میں تبدیلی سمیت دیگر بہت سی معلومات شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں